7 اپریل 2013 - 19:30
ایرانی قوم اپنے اصول و اہداف سے پیچھے ہٹنے والی نہیں: احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دشمن کی نفسیاتی جنگ اور دباو میں آکر اپنے اصول اور اھداف سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل رات عید نوروز کی مناسبت سے مجلس شورای اسلامی کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں نئے ھجری شمسی سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال ایرانی قوم کیلئے عزت،کامیابی،امن و سلامتی اورترقی و  پیشرفت کا سال ہو۔صدر مملکت احمدی نژاد نےکہا کہ ہمارے دشمنوں کی یہ کوشش ہے کہ ایرانی قوم کو مایوس کریں،لیکن جب ایرانی عوام میدان میں آئے تو تمام چیزيں بدل جائیں گی، اسی لئے ہماری تمامتر کوششیں،انتخابات میں وسیع پیمانے پرعوام کی شرکت کیلئے ہونی چاہیئے۔صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نےخدا کیلئے کام اور الہی توفیق پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے برادرانہ اور خوشگوار ماحول ميں انتخابات کےانعقاد کیلئے کوشش کرنی چاہئيے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲